مردان، تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 12 افراد گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 13:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) مردان کے تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون کی قیادت میں زرین آباد،صافی آباد،نزد سنٹر جیل مردان،بہرام خان کلے،غلہ ڈھیر اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں 17 پولیس اہلکاروں، بشمول لیڈی پولیس نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران 35 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران 1 اشتہاری اور ایک فرد کو غیر رجسٹر کرایہ داران ایکٹ کے تخت گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ 2 پستول بمعہ 20 عدد کارتوس برآمد کرکے 6 افراد کو 107/151 اور 4 افراد کو 55/109 کے تحت گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :