Live Updates

جنگ مسلط کی گئی تو ہم پوری قوم اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ملکربھارت کو بھرپور جواب دیں گے،نعیم عباسی

اتوار 27 اپریل 2025 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل یوکے نعیم عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو ہم پوری قوم اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ملکر بھرپور جواب دیں گے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لائن ہم قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہم نے ماضی میں بھی بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آج بھی بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا لہو پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے پوری دنیا کے اندر اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر انسانیت سوز مظالم کئے جا رہے ہیں اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری ظلم وستم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا اور ان شاء اللہ اب اپنی بساط سے بڑھ کر دنیا بھر میں اپنے مظلوم ومحکوم کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گے جب تک ان کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت مل نہیں جاتا تب تک چین سے نہیں رہیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات