Live Updates

بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ناقابل برداشت ہے ،آغا سید حسن

اتوار 27 اپریل 2025 16:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) بھارت کے غیرقانونی طورپرزیر تسلط جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورانجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں کشمیریوں خاص طور پر کشمیری طلبا ء کے ساتھ روا رکھا جانے والا انسانیت سوز سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا سید حسن نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیری طلباء کوہراساں کرنے کا سلسلہ روکنے،انہیں درپیش مشکلات کو دورکرنے اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ناقابل برداشت ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ انسانیت ہر چیز پر مقدم ہے اور اسلام نے احترام انسانیت کا جو درس مسلمانوں کو دیا ہے کشمیری قوم نے ہر قسم کے حالات میں اس درس اور پیغام کی لاج رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی جب بھارت میں کشمیری طلباء کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اہل کشمیر نے سیاحوں کے ساتھ انسان دوستی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا قابل تحسین مظاہرہ کیا جو عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات