صوبائی رجسٹرارقانونی شفاف الیکشن کاانعقاد یقینی بنائے،راشدعلی شاہ

ووٹرزلسٹوں پرخدشات ودیگرتنازعات کو باہمی تعان سے ختم اورمزیدتاخیرسے اجتناب برتا جائے،چیئرمین آل بابرمارکیٹ فرینڈزگروپ

اتوار 27 اپریل 2025 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)آل بابرمارکیٹ فرینڈزگروپ کے چیئرمین سیدراشدعلی شاہ نے انجمن تاجران بابرمارکیٹ کے عنقریب منعقدہ الیکشن کے حوالے سے اپنے تاجربھائیوںسے جاری رابطہ مہم میں ہمراہ ارشاد بھٹو،حاجی خالدانصاری،سیدمرادعلی،امجدشان،محمد سمیر،عمیرسلام،فیصل وکیل،محمد صابر،آصف علی،راناامتیاز،ارشاد آفاقی ودیگرکے تاجروں کو پیغام دیا کہ بڑی ہی جدوجہدسے ہونے والے مارکیٹ کی تاریخ کے پہلے قانونی شفاف الیکشن جو صوبائی رجسٹرار حکومت سندھ کی نگرانی میں ہورہے ہیں۔

اوراس الیکشن کے ذریعے منتخب ہونے والی آپ کی اپنی تاجردوست قیادت ہی آپ سب کی ہمرائی وتعان سے ان شااللہ العزیزمارکیٹ کوان گنت مسائل خاص کربجلی کی ہولناک "لوڈشیڈنگ"سے نجات دلانے کیلئے اپنی بہترین حکمت عملی اوردستیاب وسائل برے کارلائیگی۔

(جاری ہے)

ہم یقین دلاتے ہیں آپکا ہرمسلہ حل ہوگا بس آپ سب کواپنے ووٹوں کے دینے کے ساتھ قدم بہ قدم ھمرائی میں چلنا ہوگا۔

ہم اپنے مثالی وعملی تعان اورباہمی طاقت وقوت سے ناممکن کو بھی ممکن بنائیں گے۔ہم سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی رجسٹرار کو جاری کردہ ہدایات کہ وہ الیکشن کاپروسس مکمل کرے کاخیرمقدم اورصوبائی رجسٹرارکی مقر کردہ الیکشن کمیٹی پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے استدعا کرتے ہیں۔کہ قانونی شفاف الیکشن کے جلدازجلد انعقاد کویقینی بنائے۔ووٹرلسٹوں کی درستگی سمیت دیگر تنازعات کوباہمی تعان سے حل کرکے طویل مدت سے التوا انجمن کے الیکشن فل الفورکرائے ۔

تاکہ تاجران بابرمارکیٹ کی منتخب نمائندہ دوست قیادت ان کی بے لوث عملی خدمت کے سفر کاآغاز کرسکے۔ہم اپنے ایک ایک تاجر کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔کہ یہ مارکیٹ ہم سب کی ہے توپھر اس کی حفاظت۔ترقی وبھتری بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ھمارادرست فیصلہ ہی مارکیٹ کو درست سمت اورمسائل سے نجات کو یقینی بناسکتا جوصرف آپ تاجروں نے کرناہے۔اورآپ ہی ہماری اصل طاقت وقوت ہیں۔حق وسچ کاساتھ دیجئے اپنے کاروباراورمارکیٹ کے روشن مستقبل کومحفوظ کیجئے۔