Live Updates

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بچگانہ عمل ہے‘ ہمایوں اختر خان

پاکستانی افواج ملکی سلامتی کا دفاع کرنے کیلئے ہر لمحے تیار ہیں،ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ،سابق وفاقی وزیر

اتوار 27 اپریل 2025 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزامات اورعجلت میں یکطرفہ اقدامات سے بھارت کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں ،بھارت کی منفی سوچ سے علاقائی امن و استحکام کو شدید دھچکا لگنے کا اندیشہ ہے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بچگانہ عمل ہے، پاکستانی افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے حلقہ این ای97کے عمائدین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عالمی گارنٹیز کے ساتھ ہونے والے معاہدے یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیے جا سکتے،بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنا خطے کے امن کو دائو پر لگانے کے مترادف ہے ، پاکستان کی افواج ملک کی سلامتی کا دفاع کرنے کیلئے ہر لمحے تیار ہیں ۔ ہمایوں اختر خان نے وفدکو حلقے میںترقیاتی منصوبوں کیلئے کی جانے والی اپنی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا ۔ ان شا اللہ حلقے کے مسائل کو بتدریج حل کرنے کے ساتھ اس کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات