Live Updates

چناری ،پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کنٹرول لائن پر واقع ضلع جہلم ویلی کے ہیلتھ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

ایمبولینسز ڈرائیورز،میڈیکل آفیسرزاورپیرا میڈیکل سٹاف کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی

اتوار 27 اپریل 2025 18:50

&چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کنٹرول لائن پر واقع ضلع جہلم ویلی کے ہیلتھ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ، ایمبولینسز ڈرائیورز،میڈیکل آفیسرزاورپیرا میڈیکل سٹاف کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی ایمر جنسی صورتحال کے پیش نظر جہلم ویلی کے جملہ انچارج ہیلتھ مراکز، ایف اے پی ایس،بی ایچ یوز،آر ایچ سیز،ٹی ایچ کیوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں کے ساتھ ساتھ ضلع ہذا کے جملہ طبی مراکز میں ہمہ وقت ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف،ایمبولینسز معہ ڈرائیور تیار رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹا جا سکے،نیز جملہ مراکز صحت کے میڈیکل آفیسر / پیرا میڈیکل سٹاف جو قبل ازیں رخصت پر ہیں کی رخصت منسوخ کی جا کر ہدایت کی جاتی ہے آئندہ اپنا ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑ نے سے قبل تحریری طور پر دفتر ہذا سے اجازت لیں،غفلت،لا پرواہی کی صورت میں متعلقہ ڈاکٹرز / پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،حکم ہذا فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات