Live Updates

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صوبائی عہداداروں کے ناموں کااعلان کردیا گیا

اتوار 27 اپریل 2025 19:30

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صوبائی عہداداروں کے ناموں کااعلان کردیا گیا۔سکندر علی بھنگر صوبائی صدر سندھ،انعام اللہ یوسفزئی صوبائی صدر خیبرپختونخوا،ڈاکٹر سحرافتاب صوبائی صدر وومن ڈاکٹرز ونگ پنجاب،سید نصیر حسین صوبائی سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوااور خالد خان یوسفزئی صوبائی نائب صدر خیبرپختونخوا منتخب کئے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ھیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان FIDH فرانس کے پریزیڈنٹ الیس موگس نے پاکستان میں سندھ۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کیلیے صوبائی عہداداروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ مزکورہ بالا عہداداروں کے ناموں کو چئیرمین مرکزی انٹرنیشنل ھیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان نے پریذیڈنٹ الیس موگس کو اپرول کیلئے بھجوائے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سکندر علی بھنگر صوبائی صدر سندھ۔انعام اللہ یوسفزئی صوبائی صدر خیبرپختونخوا۔سید نصیر حسین صوبائی سیکرٹری جنرل خیبرپختونخواخالد خان نایب صدر خیبرپختونخوا اور ڈاکٹر سحرافتاب CMHلاھور کو وومن ڈاکٹرز ونگ پنجاب کا صوبائی صدر منتخب کیاگیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات