Live Updates

بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا ‘ رانا تنویر حسین

پاکستان اس پوزیشن میں ہے یہ معرکہ کامیاب طریقے سے سر کریں گے‘ وفاقی وزیر

اتوار 27 اپریل 2025 20:05

شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا ،پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ یہ معرکہ کامیاب طریقے سے سر کریں گے،پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اس دہشت گردی میں ملوث نہیں ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو علم ہے کہ بھارت پاکستان پر بھونڈا الزام لگا رہا ہے،مودی سرکار ہوش کے ناخن لے ،اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کے اندر بھی مودی سرکار کے خلاف آواز یںاٹھ رہی ہیں،مودی نے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی سیاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا ،ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں اورملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات