Live Updates

غزہ کے مسلمانوں پر بم برسائے جارہے ہیں اسرائیلی بمباری کے باعث ہرروز سینکڑوں مسلمان شہید ہورہے ہیں ،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

aقوم امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے تاکہ ان کو معاشی ضرب لگے جب ان کو معاشی ضرب لگے گی تو وہ ظلم وستم سے باز آئیں گے ،صدر جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجتی کونسل

اتوار 27 اپریل 2025 20:15

ًحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) جمعیت علما پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے خواتین غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر بم برسائے جارہے ہیں اسرائیلی بمباری کے باعث ہرروز سینکڑوں مسلمان شہید ہورہے ہیں 60ہزار سے زائد افرادجام شہادت نوش کر چکے ہیں جن میں 18ہزار سے زائدمعصوم بچے کو موت کی آغوش میں سلادیا گیا ہے پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے اس ظلم اور بربریت کے خلاف اب مائیں بہنیں بھی غزہ کے مظلوموں کی دادرسی کے لئے میدان عمل میں نکل آئی ہیں انہوں نے کہا کہ قوم امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے تاکہ ان کو معاشی ضرب لگے جب ان کو معاشی ضرب لگے گی تو وہ ظلم وستم سے باز آئیں گے قوم اسرائیل کا مکمل معاشی بائیکاٹ کرے اور حکومتوں پر بھی دبا ڈالے کہ وہ سرکاری سطح پر ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور جہاں جہاں ان کی مصنوعات رکھی ہوئی ہیں ان مولز کا بھی بائیکاٹ کریں ان دکانوں کا بھی بائیکاٹ کریں اور دکانداروں کا بھی بائیکاٹ کریں اورہمارے حکمراں بھی خواب غفلت سے جاگیں اور ان ظلوم مسلمانوں کی مدد کریں کچھ نہیں کرسکتے تو سرکاری سطح پر ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ فلسطین کی جدجہدآزادی نیا رخ اختیار کرچکی ہے یمن،شام اور لبنان کے مجاہد بھی حماس کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور عالمی دھشت گرد اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ایک جانب بھارت کشمیر میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے تو دوسری جانب فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے عالمی ادارے اسرائیل اور بھارت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس تک نہیں لیتے اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ بیدار ہو مسلم حکمراں خواب غفلت سے نکل کر کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کی مدد کریں حکومتی سطح پرپاکستان بھارت کے غرور و تکبر کو خاک میں ملانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں پاکستان کے غیور عوام ملک کے دفاع اور سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے خواتین مارچ سے محترمہ رضوانہ ملک صاحبہ اورمحترمہ نوشین صاحبہ نے بھی خطاب کیا اس مارچ میں جمعیت علما پاکستان ضلع حیدرآباد کے صدر قاری غلام سرورامینی،محمد رضوان شیخ،قاری نصر اللہ نقشبندی بھی شریک تھے مارچ پھلیلی تانگہ اسٹینڈ سے براستہ میمن ہسپتال،تلک چاڑی سے پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا جس سے جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے خطاب کیا مارچ کی شرکا مسجد اقصی کی آزادی اور اسرائیل کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی،اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد،اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کے نعرے لگا رہی تھیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات