{مریم نواز کی حدایت پر اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان؛ بابر مونگا، شہری خوشی سے نہال پنڈاال میاں نواز شریف، مریم نواز شریف اور ملک افضل کھوکھر زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

اتوار 27 اپریل 2025 21:40

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)مریم نواز کی حدایت پر اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان؛ بابر مونگا، شہری خوشی سے نہال پنڈاال میاں نواز شریف، مریم نواز شریف اور ملک افضل کھوکھر زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی فراخ دلی رایہونڈ کے لیئے اربوں روپے کی لاگت سے میگا پروجیکٹ کا آغازاگلے ہفتے ہوگا ، جلسہ کے بعد مرکزی انجمن تاجران کے سینئر رہنماء بابر مونگا، ہمارے نمائندہ سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ گاہ میں ملک افضل کھوکھر کے ہمراہ ن لیگی قائدین کے آمد پرتاجررہنمائوں ،میاں مبشر حسین شیخ، رانا زاہد صفدر،حبیب اللہ خاں ، حاجی حبیب اللہ خان، ملک اکرم، شوکت خان،حاجی سعید، ملک باد شاہ، عمران شیخ، اورشیخ محمود نارنگ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز رائیونڈ شہر کے عرصہ دراز سے عوامی زندگیاں بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کا ادراک رکھتی تھیں ، ان کو یہ بھی علم تھا کہ لاکھوں روپے یومیہ نہری پانی خرید کر پینے والے نکاس آب کے فقدان کا شکار میں ،سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا اور جنازے بھی غلیظ پانی سے لیکر گذرنے کے دل سوز منازل دل کو تکلیف د ینے ولے تھے،مقامی ایم این اے پنجاب ماڈل بازار کے چیئر مین ملک افضل کھوکھر کی محنت رنگ لے آئی آج جلسہ عام میں رائیونڈ شہر کے لیئے خصوصی گرانٹس بنیادی سہولیات کی فراہمی کا اعلان سے سیاسی مخالفین شبدہ بازی قرار دے رہے ہیں اربوں روپے کے منصوبے اربوں روپے کی کرپشن کا دھنڈورا پیٹنے والوں کو بزار حکومت کیوں بھو ل گئی اربوں روپے کی کرپشن کرنے والا کا وطیرہ عوام کو گمراہ کرنا ہے، سیاسی مخالفین کی آنکھوں کے سامنے سپورٹس کمپلیکس،واٹر سپلائی،سیوریج سسٹم اور سڑکوں کے جال سے علاقے میں ترقی کے نئے دور سے رائیونڈ کی حالت بدل جائے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ اپنا انتخابی ایجنڈا مکمل کیا۔