ً ٹیم کی قیادت مرتضی رادوزی اور ڈاکٹر عبدالقادر دیوار ی کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم کے کپتان نادر زاہدی ہیں

اتوار 27 اپریل 2025 22:30

p گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)سیستان بلوچستان اور ایران سے آنے والی سراوان کرکٹ ٹیم اور گوادر کرکٹ اکیڈمی ٹیم کے درمیان ایک روزہ میچ کھیلا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن تھے۔ یہ میچ ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاک آرمی کے میجر وقاص، گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ داد کریم بلوچ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

سراوان کرکٹ ٹیم گوادر میں مجموعی طور پر پانچ میچز کھیلے گی۔ ٹیم کی قیادت مرتضی رادوزی اور ڈاکٹر عبدالقادر دیوار ی کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم کے کپتان نادر زاہدی ہیں۔ آج کے میچ میں گوادر کرکٹ اکیڈمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سراوان ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ سراوان کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 63 رنز بنائے۔