ّایران، بندرعباس رجائی بندرگاہ خوفناک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی

ہ* ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، ایران کا افسوسناک واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

اتوار 27 اپریل 2025 22:30

f بندر عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)ایران کے شہر بندرعباس میں رجائی بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، ایران نے اس افسوسناک واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔احمر ایران کے مطابق 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ا?ئی سی یو میں داخل ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، جبکہ مزید افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

اس افسوسناک واقعے پر ایران بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے، ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اسپتالوں میں زیر علاقج دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی، ایرانی حکومت نے اس سانحے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکہ بندرگاہ کے سینا کنٹینر یارڈ میں خطرناک مواد کے ذخیرے کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ایران میں دھماکے اور آتش زدگی کا واقعہ تہران کے جنوب میں 1000 کلومیٹر (620 میل) سے زیادہ فاصلے پر ایران کے صوبہ ہرمزگان کی اہم بندرگاہ پر پیش آیا۔ یہ دھماکہ اتنا بڑا تھا کہ رہائشیوں کو اس کی آواز اور احساس 50 کلومیٹر دور تک بھی ہوا۔شہید رجائی ایران کی سب سے بڑی کمرشل ہندرگاہ ہے جو ملک کے جنوب میں آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے جسے تیل کی تجارت کے لیے ایک اہم گزرگاہ سمجھا جاتا ہے۔