Live Updates

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ،پہلگام واقعہ پر چین کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت مسائل کے حل کیلئے بات چیت کاراستہ اپنائیں ، چینی وزیر خارجہ

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 10:42

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ،پہلگام ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،پہلگام واقعہ پر چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا،پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ،چینی وزیر خارجہ کا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کیلئے حمایت کا اعادہ،چینی وزیر خارجہ پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کیلئے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وانگ یی نے پاکستان کے معقول سیکورٹی خدشات پرچین کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ چینی وزیر خارجہ پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ نے خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کیلئے اسلام آباد کی حمایت کا وعدہ کیا۔

انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاسعودی ہم منصب سے رابطہ کیا گیاتھا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔نائب وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیاگیاتھا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب کو بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیاتھا۔اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں بتایا تھاکہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں تھے۔ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا تھااور گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیاتھا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا تھااور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیاتھا۔اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے تھے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا اور دونوں رہنماوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات