Live Updates

پاک بھارت تنازع، بھارتی نمائندے کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

دو طرفہ سیاسی تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ اور حالیہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

پیر 28 اپریل 2025 12:59

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاک بھارت تنازعے کے دوران کابل میں بھارتی نمائندے کی افغان وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے بھارت کے نمائندے آنند پرکاش نے کابل میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

افغان سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات افغان وزارت خارجہ میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیاسی تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ اور حالیہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آنند پرکاش بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان اور ایران ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔افغان وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات