Live Updates

کوئٹہ، سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

درخشاں میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا ایک دہشت گرد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کو بم سے اڑا لیا، سی ٹی ڈی حکام

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 11:50

کوئٹہ، سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،کارروائی میں ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوںکو ہلاک کر دیا، دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ۔

سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ایک دہشت گرد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کو بم سے اڑا لیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا منصوبہ پاکستان میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو عملی جامہ پہنانا تھا جو کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے علاقے پشین میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیاتھا۔ ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔ ہلاک ہونے والے حملہ آور شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے خنائی بابا میں کا?نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیاتھا۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 9مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق علاقے میںآپریشن کے بعد کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری رہا تھا تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پرمبنی آپریشن سے ایک بڑاسانحہ روکا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے تک سرگرم رہیں گے، امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قبل ازیں چند روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے دکی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی۔

جھڑپ کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے تھے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات