Live Updates

ہم پوری کشمیری قوم اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،محترمہ خولہ خان

بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے

پیر 28 اپریل 2025 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان نے بھارتی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پوری کشمیری قوم اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں سندھ تاس معاہدہ کے حوالے سے بھارت کی بدنیتی عیاں ہے بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارت نے کوئی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، نریندر مودی مڈٹرم الیکشن جیتنے کیلئے خطے کو جنگ میں جھونک رہا ہیبرِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا. بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کیا ہے، یہ انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عرصے سے بہانے کی تلاش میں تھا دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں، چنانچہ جنگ ہوئی تو بھارت کا نام ونشان مٹ جائے گا پاکستان ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور ان شاء اللہ قیامت تک قائم رہے گا۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے جو کہ ان کا پیدائشی حق ہے ان شاء اللہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی اور بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات