Live Updates

پی ٹی آئی رہنماء صنم جاویداور ان کے شوہر کوگرفتار کرلیا گیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی رہنماءاور ان کے شوہر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، دونوں کو تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 14:30

پی ٹی آئی رہنماء صنم جاویداور ان کے شوہر کوگرفتار کرلیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءصنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کوگرفتار کرلیا،صنم جاوید کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کر دیاگیا،پی ٹی آئی رہنماءصنم جاوید کو اینٹی ٹیررسٹ فورس نے 9مئی کے واقعات کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے ،پولیس اور ایف آئی اے کے مشترکہ آپریشن کے دوران دونوں کو لاہور کے علاقے ٹاون شپ سے گرفتار کیا گیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءصنم جاوید کیخلاف 9مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں جس پر آج انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پی ٹی آئی رہنماءصنم جاوید کے شوہر عتیق کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ عتیق کو عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو سکینڈل کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق عتیق پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد پھیلانے میں ملوث رہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید پر سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور انہیں مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کیسز میں ممکنہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمہ میں بانی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور شیخ رشید احمد نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر 118ملزمان ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات