سرگودھا انتظامیہ نے شہر میں 1800سرکاری دوکانات کی کرایہ داری کو منسوخ کر کے از سر نو نیلامی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے

پیر 28 اپریل 2025 16:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)سرگودھا انتظامیہ نے شہر میں 1800سرکاری دوکانات کی کرایہ داری کو منسوخ کر کے از سر نو نیلامی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے جس کے متاثرہ تاجران نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز عوام کو سہولیات دینے اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بے روز گار کر کے حکومت کے خلاف احتجاج پر اکسا رہی ہے اگر حکومت نے انتظامیہ کے ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلہ کو واپس لے کر کرایہ داری کو بحال نہ کیا تو متاثرین تاجر اپنے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کے لئے اپنا مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے اور شہر کی سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ نے اندرون شہر تینوں کمرشل پلازوں اور شاہراہوں پر 1800 سرکاری دوکانات کی کرایہ داری کو کو منسوخ کر ے از سر نو نیلامی کے لئے اقدامات کر لئے جس کے خلاف منعقدہ اجلاس میں متاثرہ تاجران نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو سہولیات دینے اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو حکومت کے خلاف احتجاج پر اکسا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے ہم از سر نو نیلامی کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج اور ہر سطح پر اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے اپنے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے۔اس موقع پر تاجران رہنماں رانا سجاد حیدر،شیخ نعیم طاہر،محمد شاہد خان،چوہدری ذیشان، محمد شہزاد،میاں عمران، چوہدری شفیع،ریحان عزیز اور دیگر نے کہا کہ پنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ کے ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلہ کو واپس لیکر تاجران کے حقوق کرایہ داری کو بحال کرے ورنہ شہر بھر کی سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا۔