
نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے ،مولانا سید عبدالخبیرآزاد
پیر 28 اپریل 2025 17:08

(جاری ہے)
وہ چناب کلب فیصل آباد میں منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر کمشنر فیصل آباد مریم خاں، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر،مفتی شاہد عبید،قاضی عبدالغفار قادری،علامہ محمد رشید ترابی،مفتی اسحاق ساقی،علامہ کاظم رضا نقوی، مفتی عبدالوہاب روپڑی،مولانا زاہد محمود قاسمی سمیت ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام اور مشائخ عظام بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ پہلگام واقعہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے جس کی ہم پر زورمذمت کرتے ہیں۔پاکستانی قوم ملک کے دفاع و استحکام کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ہم یک جا ن ہو کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی و انتہا پسندی کاخاتمہ،تشدد سے پاک معاشرہ،احترام انسانیت اور پیغام پاکستان کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ریاست،پاکستانی عوام اور امت مسلمہ مظلوم اہل فلسطین وغز ہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ تمام اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت ر کوانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن ملک کی املاک کونقصان پہنچانا دشمن کو فائدہ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی لازوال اور بے مثال قربانیاں پیش کر کے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے۔مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.