Live Updates

الہجرہ المنائی پاکستان کے زیر اہتمام زیارت میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 28 اپریل 2025 17:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) الہجرہ المنائی پاکستان کے زیر اہتمام زیارت میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد امراض کے مریضوں (معدہ، ای این ٹی، اینیمیا، سکن، یو ٹی آئی وغیرہ) کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں ڈاکٹر محمد داود، ڈاکٹر اشرف شوکت، ڈاکٹر منان نورزئی اور دیگر ماہرین نے حصہ لیا اور 300 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا۔

الہجرہ المنائی پاکستان کے کابینہ اراکین نے اس موقع پر کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کامقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہےانہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی بلوچستان کے دیگر دور دراز علاقوں میں بھی ایسے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ غریب اور مستحق افراد مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین الہجرہ ٹرسٹ، عبدالکریم ثاقب کی خصوصی سپورٹ اور وژن کو سراہا گیا۔

تقریب میں الہجرہ المنائی کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ محمد عرفان، وائس پریذیڈنٹ شفیع اللہ کاکڑ، فارماسسٹ آدم خان، اسرار مسرور، جانگل خان، ثمن اللہ دوتانی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ المنائی کابینہ نے تعاون پر پرنسپل الہجرہ، پروفیسر شبیر احمد بڑیچ اور ان کی ٹیم، محکمہ صحت کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمدافضل نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کرکے فری میڈیکل کے انعقاد کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات