جانوروں کی چربی وآلائشوں کو پگھلا کر تیل بنانے والا یونٹ پکڑا گیا

پیر 28 اپریل 2025 22:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈجکوٹ کے علاقہ259ر ب میں کامیاب چھاپہ مار کر جانوروں کی چربی و آلائشوں کو پگھلا کر تیل بنانے والا یونٹ پکڑا گیا۔ بھاری تعداد میں تیل اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر مالک الطاف مسیح کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے مخبرکی اطلاع پر ڈجکوٹ کے علاقہ 259ر ب جانوروں کی چربی ، آلائشوں اور ہڈیوں کو پگھلا کر تیل بنایا جا رہا تھا اور پروڈکشن ایریا میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور ملازمین کے میڈیکل بھی نہ کروائے گئے تھے جبکہ تیل کو سٹور کرنے والے یونٹوں پر پیلا رنگ بھی نہ کیا گیا تھا ۔

اور مذکورہ تیل صابن بنانے والے کارخانوں کو سپلائی کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔

متعلقہ عنوان :