رائیونڈ اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا جلسہ عام سے خطاب

پیر 28 اپریل 2025 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے رائے ونڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ اس نے مسلم لیگ ن کو وہ قیادت بخشی جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رائیونڈ کانام لیکر ایک ایسی تاریخ رقم کردی ہے جسکی ماضی میں کوء مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 29 اپریل کو وزیراعلی پنجاب کے ہاتھوں 12 لاکھ سے زائد خاندانوں کے لیے راشن کارڈز کا اجرائ ہونے جا رہا ہے اور رائے ونڈ میں پہلی مرتبہ 32 کروڑ روپے کی لاگت سے پہلا اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے ذریعے آگے بڑھنے میں مدد کی جاسکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مزدور کی کم از کم اجرت کو 37 ہزار روپے طے کیا گیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ،ممبر قومی اسمبلی اور چئیرمن ماڈل بازار پنجاب ملک محمد افضل کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقے کی عوام کے لیے میگا پراجیکٹس کا آغاز کیاجا رہا ہے۔ رائے ونڈ میں جلسہ کرنے کا مقصد عوام سے کئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے جبکہ رائے ونڈ کے لیے خصوصی گرانٹس کی منظوری سے بچوں کے کھیلنے کے لیے سپورٹس کمپلیس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، جدید واٹر سپلائی کا جلد افتتاح ، پرانے ڈسپوزل کو اپ گریڈ کیا جائے گا ، سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ایسے بہت سے منصوبے لا رہے ہیں جن سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا کیونکہ 40 سال سے درپیش مسائل حل ہونے جارہے ہیں.ملک افضل کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی سب سے پہلے ادھورے کام مکمل کروانے کے لئے اقدامات کئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال،فلائی اوور،گھر گھر سوئی گیس فراہمی،ماڈل ریلوے سٹیشن،پلے گراؤنڈ،اوپن واٹر سپلائی سکیم،پختہ سڑکیں، وسیع قبرستان ،اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شیر کو مہر لگانے کے ثمرات ہیں۔ جلسہ عام سے چئیرمن ٹرانسپورٹ پنجاب چوہدری شہزاد سندھو ، صدر ایم ایس ایف ملک احسن کھوکھر ، صدر مرکزی انجمن تاجران رائیونڈ ، سابق ایم پی اے مرزا محمد جاوید ، چوہدری نذیر سندھو اور دیگر نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دور سنہری دور ہے جس میں عوام کو انکا بینادی حق فراہم کیا جارہاہے ہے۔جلسے میں لیگی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔