لاہور: نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

پیر 28 اپریل 2025 23:04

لاہور: نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) کاہنہ کے علاقے میں نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ جمشید کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رات گئے پیش آنیوالا واقعہ حادثہ ہے یاخودکشی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔