مانجھی پور شاہی کینال کے پشتوں کو مضبوط کیا جائے ،، سہراب خان کھوسہ

پیر 28 اپریل 2025 23:06

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) مانجھی پور شاہی کینال کے پشتوں کو مضبوط کیا جائے ،دوران بارش ڈیزرٹ شاہی کینال میں پانی اوور ہونے کی وجہ سے مانجھی پور شہر اور گردونواح گوٹھ حاجی سہراب خان کھوسہ ،میہوپور و دیگر علاقوں کو خطرہ لاحق ہے ،تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر مانجھی پور ،میہو پور گوٹھ میر دوران خان کھوسہ کے سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ،کمشنر نصیر آباد اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور سے اپیل کی ہے کہ مانجھی پور بازار نیو مشرقی پل تا مغربی پل شاہی کینال اور میہو پور ،گوٹھ میر حاجی سہراب خان کھوسہ کے گوٹھ کے قریب شاہی واہ کے پشتوں کو مضبوط کیا جائے ہر سال کناروں کے قریب رہنی والی آبادی کے لوگ پریشان ہو کر پوری راتیں جاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں پانی اوور ٹاپ ہونے کی وجہ سے خدا نخواستہ کسی بھی وقت شگاف کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ اس جگہ پشتے نہایت ہی کمزور ہیں جبکہ گزشتہ سال گوٹھ میر دوران خان کھوسہ اور میہوپور کو شاہی واہ کو شگاف لگنے سے کئی علاقہ بھی زیر اب آ چکا تھا ہزاروں ایکڑ اراضی پر لگی چاول کی فصل سیلاب میں ڈوپ گئی تھی جبکہ کئی لوگ بے گھر ہو گئے تھے اہلیان علاقہ اور مانجھی پور کے سیاسی و سماجی حلقوں نے خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور آور ڈپٹی کمشنر صحبت پور سے پر زور اپیل کی ہے کہ مانجھی پور شہر اور گردونواح میں مون سون بارشوں کے پیش نظر پہلے سے انتظامات کر کے یہاں کی عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں آور شاہی کینال کے کناروں کو مضبوط کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔