Live Updates

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ باجوڑ کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم کا انعقاد

سول جج محمد عامر نذیرکا دنیا بشمول پاکستان کی بڑھتی آلودگی کے تناظر میں ماحول صاف ستھرا رکھنے پر زور

پیر 28 اپریل 2025 19:25

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ باجوڑ میں ہفتہ صفائی کے آغاز پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باجوڑ ڈاکٹر محمد عامر نذیر نے شرکت کی۔ تقریب میں ضلع باجوڑ کے تمام جج صاحبان ، بار ایسوسی ایشن ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں اور عدالت کے ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باجوڑ ڈاکٹر محمد عامر نزیر اور دیگر شرکاء نے آگہی کے لئے صفائی کا آغاز کیا۔ تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دنیا بشمول پاکستان کی بڑھتی ہوئی آلودگی کے تناظر میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ صفائی ایک صحت مند معاشرے کو جنم دیتی ہے۔ ہمارے دین اسلام کے بنیادی احکامات میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیاہے جس سے اس کی اہمیت اُجاگر ہوتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام ججز ، بار ایسوسی ایشن ، محکمہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں اور عدالت کے ملازمین نے ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعاء کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات