ْ نوشہرہ ،جلوزئی میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی ،جوانسالہ بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 28 اپریل 2025 19:25

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) نوشہرہ کے علاقہ جلوزئی میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی اور جواں سالہ بھتیجے پر فائر کرکے موت کی نیند سلا دیئے جواں سالہ بھتیجے کے چچی کیساتھ ناجائز تعلقات تھے ،ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں گل مت خان ولد مداخیل ساکن باڑہ حال خیبر آباد جلوزئی نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے گھر کے کمرے میں موجود تھا کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سن کر کمرے سے باہر آکر دیکھا تو میرا بھائی تاج محمد ولد مداخیل ساکن باڑہ حال خیبر آباد جلوزئی نوشہرہ بامسلح اسلحہ آتش موجود تھا جس نے اپنی اسلحہ اتشین سے اپنی بیوی مسماة عائشہ اور میرے بیٹے احسان اللہ پر غیرت کے نام پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میری بھابی مسماة عائشہ اور میرا بیٹا احسان اللہ لگ کر موقعہ پر جاں بحق ہوگئے اور میں بوجہ خالی ہاتھ کچھ نہ کرسکا وجہ عناد مقتولین مسما عائشہ اور احسان اللہ کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے وقوعہ ہذا پر میرے علاوہ وہاں پر دیگر اہلخانہ چشم دید ہیں مدعی گل مت خان نے اپنے جواں سالہ بیٹے اور بھابی کے قتل کی دعویداری اپنے بھائی تاج محمد کے خلاف کر دی ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔