مانسہرہ جیپ حادثے کا شکار ، 4خواتین ،ایک بچی جاں بحق ،متعدد افراد زخمی

پیر 28 اپریل 2025 19:25

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)مانسہرہ سنڈھی سے جبوڑی آنیوالی جیپ کو حادثے میں چار خواتین اور ایک بچی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کی ویلج کونسل جبوڑی کے گاوں سنڈی سے جبوڑی آنے والی جیپ کو جبوڑی بازار سے کچھ فاصلے پر کٹھی میں حادثہ پیش آیا ہے ،اس حادثہ میں ایک بچی سمیت چار خواتین جابحق اور کل آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

عینی شاہدین محمد فاروق اور گل محمد نے بتایا کہ حادثہ میں مرنے والوں میں صفیہ زوجہ محبوب سکنہ کھوڑی سنڈی,خانم جان زوجہ محمد زمان سکنہ ڈوگیاں ساتھ ان کی پوتی دختر رفاقت ساکنان سنڈی،کلساں باڑی کی ایک خاتون زیتون زوجہ محمد جان جبکہ زخمیوں میں اکبر جان بیوہ نزیر ،میوہ جان بیوہ محمد ایوب ،زیفون زوجہ خانیزمان اور خیمہ زوجہ محمد فاروق،فدا ولد محمد نزیر ساکنان سنڈی ،محمد جان سکنہ باڑی ،وسیم اور شکیل پسران محمد انوار جیپ ڈرائیور سمیت کل آٹھ افراد زخمی ہیں زخمیوں میں محمد جان سکنہ باڑی کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ جبکہ باقی زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شنکیاری منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم۔

(جاری ہے)

کیبجا رہی ہے ۔پولیس مقامی لوگوں کے ہمراہ ہسپتال میں پہنچی ۔پولیس کے مطابق فوت ہونے والے چار افرد کی میتیں گاوں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ سات زخمی افراد کو آر ایچ سی شنکیاری جبکہ ایک زخمی کو مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مقامی عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔