بھارت مقبوضہ جموں کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے، ملکی دفاع کے معاملہ پر پاکستانی اکٹھے ہیں، سینیٹر شبلی فراز

پیر 28 اپریل 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے، ملکی دفاع کے معاملہ پر پاکستانی اکٹھے ہیں۔پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ دشمن ہمیشہ تاک میں بیٹھا رہتا ہے کہ کس وقت حملہ کیا جائے،ملکی دفاع کے معاملے پر پاکستانی اکٹھے ہیں،انڈیا سخت زبان سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج ہوئی،ایف آئی آر کے اندراج پر سوالیہ نشان موجود ہیں،اس ایف آئی آر میں الزام بھی پاکستان پر لگا دیا گیا،واقعہ کے کچھ دیر بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ ایک پروپیگنڈا ہے جو کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے، بھارت کی یہ کوشش کیرالہ کے تین ججز کو مارنے کی ایک ناکام کوشش تھی،ان ججز نے آر ایس ایس کے دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔