بلاول بھٹو زرداری کا پاک - افغان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب فالو اًپ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پیر 28 اپریل 2025 20:00

و*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک - افغان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب فالو اًپ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اورآپریشن میں 17 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو شاباش دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

بلاول بھٹو نے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں 7 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس، لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہارکیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد پر زوردیا ہے۔