- ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام ''سمپوزیم آن اے ڈی آر'' کا انعقاد

پیر 28 اپریل 2025 20:00

ٖراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام ''سمپوزیم آن اے ڈی آر'' کا انعقاد کیا گیا سمپوزیم میں سینئر ممبر اے ڈی آر کمیٹی لاہور ہائی کورٹ جسٹس مرزا وقاص رؤف اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مشیر عالم، ممبر اے ڈی آر کمیٹی جسٹس جواد حسن، جسٹس آصف حفیظ، برطانیہ سے آئے ہوئے ڈسٹرکٹ ججوں غزان محمود اور صوفیان رانا، صدر ہائی کورٹ بار احسن حمید للہ، سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار خلیل احمد اعوان، اور آرگنائزر و اے ڈی آر اسپیشلسٹ بیریسٹر طلحہ الیاس شیخ، چوہدری عمران حسن علی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سید بولنٹ (IBA)، سارہ کاظمی، ناصر محمود قصوری (ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیکن ہاؤس گروپ)، اور ظہیر لطیف (سابق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) سمیت ججوں اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جسٹس مرزا وقاص رؤف نے اپنے خطاب میں اے ڈی آر کی اہمیت اور لاہور ہائی کورٹس کے متبادل تنازعاتی حل کے فروغ میں ادا کردہ کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔