۵چین انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر پاکستان کے مضبوط موقف کی مسلسل حمایت کرتا رہا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

پیر 28 اپریل 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد امریکہ اور مغربی ممالک نے بھارت کی کھل کر حمایت نہیں کی جبکہ چین نے پاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے جس سے پاکستانی مقف کی سچائی ثابت ہوتی ہے چین انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر پاکستان کے مضبوط موقف کی مسلسل حمایت کرتاہے خطے میں بدلتی صورتحال پر چین کی گہری نظر ہے چین پہلگام حملے کی بروقت تحقیقات کروانے، پاکستان کی سلامتی اورخودمختاری کا حامی ہے بھارت پاکستان کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے لیکن بھارت کو علم ہونا چاہئے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو اسے پاکستان کی جانب سے دندان شکن جواب ملے گا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار محمدعبدالقادر نے کہا کہ پاکستان صورتحال کو سنجیدگی سے سنبھالنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس پورے عمل کے دوران چین اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ارادہ رکھتا ہے دہشتگردی علاقائی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسئلہ بھی ہے دہشت گردی کا مقابلہ تمام اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور چین نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر پاکستان کے مضبوط موقف کی مسلسل حمایت کی ہے چین پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو پوری طرح سمجھتا ہے اور اس کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے پہلگام حملے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کے لیے چین نے پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھی اظہار کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کسی بھی فریق کے بنیادی مفادات کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے اور ایسے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید بڑھا سکتے ہیں خطے کے امن کی خاطر بھارت پاکستان کے ساتھ خوامخواہ کشیدگی پیدا کر نے سے گریز کرے۔