Live Updates

بھارتی پولیس کے سرینگر میں 36مقامات پر چھاپے

پیر 28 اپریل 2025 22:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں اورکشمیریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی پولیس نے سرینگر میں 36مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کے علمبرداروں اور آزادی پسند کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت تفتیش کیلئے مارے گئے ہیں تاہم مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایاہے کہ کارروائی کے دوران بھارتی فورسز نے خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کو ہراساں کیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ بھی کی ۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور چھاپوں کی تعدد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیاجارہا ہے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات