Live Updates

غیر قانونی سمز کے اجراء پر پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن جاری

پیر 28 اپریل 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفتر لاہور نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ تعاون سے غیر قانونی سم ایکٹیویشنز، متعدد بی وی ایس ڈیوائسز، ڈیجیٹل فنگر پرنٹس اور او ٹی پی سمز کے حوالے سے ایک کامیاب کارروائی کی۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران جاز کی 15 بی وی ایس ڈیوائسز، زونگ کی 1 بی وی ایس ڈیوائس، 12,000 ڈیجیٹل فنگر پرنٹس اور 460 کاغذی فنگر پرنٹس برآمد کئے گئے۔

ایف آئی اے سی سی آر سی لاہور کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔پیر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی سمز کے اجراء کے خاتمے اور قومی سلامتی و شہریوں کے ڈیٹا پرائیویسی کے تحفظ کے لئے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات