
بشریٰ بی بی کو جیل میں تمام سہولیات دی گئیں ہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو جیل میں دی گئی سہولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع
بشریٰ بی بی کا دن میں دو مرتبہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور خاتون میڈیکل ایگزامنر بھی ان کی دیکھ بھال پر مامور ہے، بشریٰ بی بی کو جیل میں علیحدہ کشادہ کمرے میں رکھا گیا ہے بلکہ اس کمرے میں چہل قدمی کی گنجائش بھی موجود ہے،عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ
فیصل علوی
منگل 29 اپریل 2025
10:48

(جاری ہے)
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل میں نہ صرف ایک علیحدہ کشادہ کمرے میں رکھا گیا ہے بلکہ اس کمرے میں چہل قدمی کی گنجائش بھی موجود ہے۔
کمرے میں روشنی، پنکھا اور گرمی کے موسم میں روم کولر بھی فراہم کیا گیا ہے، جبکہ ایل سی ڈی اور علیحدہ کچن میں کوکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ موسم گرما میں روم کولر فراہم کیا گیا ہے اور جیل میں ایل سی ڈی کی سہولت بھی موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کو جیل میں علیحدہ کچن کی صورت میں کوکنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے جبکہ کھانے کا پہلے میڈیکل آفیسر معائنہ کرتا ہے۔رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا دن میں دو مرتبہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور خاتون میڈیکل ایگزامنر بھی ان کی دیکھ بھال پر مامور ہے۔ کمرے میں میز، کرسی، گدا، اور کتابوں کی الماری بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ وقت گزارنے میں سکون محسوس کر سکیں۔جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کو اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں دی جا رہی اور تمام ملاقاتیں باقاعدگی سے کرائی جا رہی ہیں۔بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت روسٹر کے مطابق ملتوی کر دی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے نومبر احتجاج کے 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔سماعت کے موقع پر تمام تفتیشی افسران موجود تھے، پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے ریکارڈ پیش کیاگیا۔بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک نے تمام مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی اور استدعا کی کہ ملزمہ کو ان کے شوہر اور قانونی ٹیم کی موجود میں شامل تفتیش کی جائے۔جج امجد علی شاہ نے شامل تفتیش کرنے سے متعلق استدعا منظور کر لی۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.