Live Updates

نہروں کے تنازعہ پر راستوں کی بندش سے معیشت کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ‘ پیففا

برآمدی آرڈرز تاخیر کا شکار ،حکومت تمام شعبوں کے نقصان کا ازالہ کرے ‘ چیئرمین محمد جمیل

منگل 29 اپریل 2025 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی نے نے کہا ہے کہ نہروں کے تنازعہ پر راستوں کی بندش سے ہزاروں کنٹینرز پھنس جانے سے معیشت کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ،برآمدی آرڈرز تاخیر کا شکار ہونے سمیت صنعتوں کے خام مال کی ترسیل نہ ہونے سے لاکھوں مزدور کا روزگار متاثر ہوا ۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد جمیل احمد اور دیگر عہدیداران نے ملاقات کے لئے آنے والے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کے تنازعہ پر راستوں کی بندش کی وجہ سے ہزاروں کنٹینرز رکے رہے ، اس میں کنٹینرز کی بڑی تعداد ایکسپورٹ ہونے والی مصنوعات کی تھی ،ٹرانسپورٹرز کے کرایہ جات میں اضافے سے لاگت میں مزید اضافہ ہوا ہے ،خام مال کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں بھی متاثر ہوئیںجبکہ کئی کنٹینرز میں پڑا سامان خراب ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو سالانہ چھ ارب سے زیادہ ٹیکسز کی ادائیگی کرتے ہیں ، راستوں کی بندش سے فریٹ فاروڈرز کو بھی نقصان کا سامنا کرناپڑا ہے ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات