Live Updates

حقائق سے پردہ اٹھانے پر مودی سرکار کی پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی عائد

پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بلانے کے بجائے پاکستانی حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماوں کو ٹی وی شوز میں مدعو کیا جائے، بھارتی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 29 اپریل 2025 13:55

حقائق سے پردہ اٹھانے پر مودی سرکار کی پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل 2025) حقائق سے پردہ اٹھانے پر مودی سرکار نے پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی عائدکردی، بھارتی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بلانے کے بجائے پاکستانی حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماوں کو ٹی وی شوز میں مدعو کیا جائے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے آر ٹی ای نیوز کے مطابق احمد حسن عربی کا جرات مندانہ بیان بھارت سے ہضم نہیں ہو سکا اس سے بھارتی میڈیا سے جڑے تلخ حقائق سے پردہ اٹھ گیا۔بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر پابندی کا فیصلہ انتہا پسند بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے شو میں پاکستانی تجزیہ کار احمد حسن عربی کی جانب سے تلخ حقائق بیان کرنے کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کے آر ٹی ای نیوز کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی بھارت پر کڑی نظر کے پیش نظر پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی حکومت نے سچ چھپانے کی کوشش کی تھی۔ بھارتی حکومت نے یوٹیوب پر کئی پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی تھی۔بھارت کی جانب سے 16پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگا ئی گئی تھی۔

بھارتی حکومت بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے اقدامات کرنے لگی تھی۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہوگئی تھی۔بتایا گیا تھا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے ان چینلز پرپابندی لگانے کی ہدایات کی تھیں۔ بھارتی حکومت سچ دکھانے پربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی تھی ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مودی سرکاری اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی تھی۔

پاکستانی میڈیا نے بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھایا اور دنیا کو سچ دکھایا تومودی حکومت گھبرا گئی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پرپاکستان کے سولہ ٹی وی چینلز کی یوٹیوب نشریات پر بھارت میں پابندی لگادی گئی تھی۔ مبصرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا دراصل اپنی ناکامیوں اور اندرونی تضادات کو چھپانے کی ایک کوشش تھی ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات