
پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے عالمی نقل مکانی کے خاتمے کے لیے تنازعات کو حل کرنے پر زور
منگل 29 اپریل 2025 17:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جبری نقل مکانی کو واضح طور پر مسترد کیا جانا چاہیے۔اپنے ریمارکس میں، پاکستانی مندوب نے یکساں بوجھ اور ذمہ داری کے اشتراک کے اصول کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کو گرانٹس کے ذریعے بروقت انسانی اور ترقیاتی مدد فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقررہ کوٹے کے ساتھ کثیر سالہ آباد کاری کے منصوبے قائم کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بازآبادکاری کے عمل موثر، پیش قیاسی، اور جامع ہوں۔پاکستانی مندوب نے مکمل طور پر فنڈڈ پروگراموں، اصل ممالک کے لیے زیادہ ترقیاتی امداد، اور محفوظ، باوقار واپسی کے حالات پیدا کرنے کے لیے اہم انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ترجیحی رضاکارانہ وطن واپسی اور پائیدار دوبارہ انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے نوٹ کیا کہ اپنی طرف سے، پاکستان نے ہمدردی اور مہمان نوازی کی ایک قابل فخر روایت کو برقرار رکھا ہے اور لاکھوں افغانوں کی میزبانی کی ہےجو دنیا کی سب سے بڑی اور طویل ترین مہاجرین کی آبادی میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی اور سیکورٹی سے منسلک چیلنجوں کے باوجود، پاکستان نے افغان شہریوں کو تیسرے ممالک میں آباد کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے علاوہ لاکھوں افغانوں کو پناہ، تحفظ اور مواقع فراہم کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین، شام، یمن، اور خطے کے دیگر تنازعات والے علاقوں سے بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کے لیے سازگار حالات کا انتظار کر رہے ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ سوڈان میں جاری تنازعہ نے ملک کی سرحدوں کے اندر اور اس سے باہر لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے، تشدد کے خاتمے اور انسانی بنیادوں پر رسائی اور امداد کو یقینی بنانے کے لیے فوری کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتا یاکہ اسی طرح افریقہ، لاطینی امریکہ، ساحل یا یورپ کے بحرانوں نے عالمی نقل مکانی کے چیلنج کو مزید بڑھا دیا ہے۔سفیر عاصم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک دنیا کے 85 فیصد پناہ گزینوں کی میزبانی کرتے ہیں وہیں بہت سے ترقی یافتہ ممالک پناہ گزینوں کی جگہوں کو کم کرنے، امیگریشن کی پالیسیوں کو سخت کرنے اور دوبارہ آبادکاری کے کوٹے کو کم کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بوجھ بانٹنے والا نہیں بلکہ بدلنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پختہ یقین رکھتا ہے کہ آگے بڑھنے کا واضح راستہ یہ ہے کہ بے گھر ہونے کے بنیادی محرکات ، حل نہ ہونے والے تنازعات، غیر ملکی قبضو ں کو عالمی برادری کی اجتماعی اور موثر کارروائی کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ یہ فرض محض ایک سیاسی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک اخلاقی تقاضا ہے جو انسانی تاریخ سے جڑا ہوا ہت ۔ پاکستانی سفیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اسلامی روایت بھی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
-
یوکرین تنازعہ جاری رہا تو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے ، امریکا
-
پاکستان کا عالمی برادری سے جموں و کشمیر میں لوگوں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مجرمانہ جبر کو روکنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.