بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کا کوئٹہ کے نواں کلی بائی پاس اور اوستہ محمد کاروائیاں، مختلف دکانداروں پر جرمانے عائد

منگل 29 اپریل 2025 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1 جنرل سٹور اور 1 فاسٹ فوڈ پوائنٹ سمیت مختلف وجوہات پر مراکز مالکان پر جرمانہ عائد کر دیئےجبکہ 9 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔جرمانہ کردہ جوس کارنر اونر کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن عمل میں لایا گیاجبکہ فاسٹ فوڈ پوائنٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، اشیاکی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ اوراشیاکی پیکنگ میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر اخبار کے استعمال و حتمی پراڈکٹس کی نامناسب سٹوریج پر ایکشن لیا گیا ۔

جنرل سٹور سے ایکسپائرڈ ملک پیکز، کیچپ اور پابندی عائد چائنیز نمک برآمد ہوا، علاوہ 9 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

دریں اثنااوستہ محمد میں لائسنس کے بغیر اشیاخوردونوش کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل ٹیم کی شہر کے مختلف مضافات میں متعدد مراکز مالکان کو جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے،جرمانہ کردہ متعدد مراکز کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے جن کے مالکان کو بارہا فوڈ بزنس کیلئے لازمی لائسنس بنوانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ 5 مراکز مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔