
جامعہ کشمیر میں بھارتی عزائم کے خلاف،افواج پاکستان کے حق میں عظیم الشان ریلی
منگل 29 اپریل 2025 17:32
(جاری ہے)
پاکستان، پاکستان! لبیک اے محافظینِ وطن!'' کے نام سے منعقدہ ریلی میں وطن سے محبت، افواج پاکستان سے وفاداری اور دشمن کی سازشوں کے خلاف قومی یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا گیا۔
ریلی کا آغاز چہلہ کیمپس کے ایڈمن بلاک سے ہوا جہاں طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پربھارت کے خلاف اور پاکستان اور مسلح افواج پاکستان سے وفاداری کے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے دشمن کی خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی جامعہ کی مرکزی شاہراہ سے گزرتی ہوئی ایجوکیشن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس کی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حفاظت کی ضامن ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے کہا کہ جامعہ کی نوجوان نسل پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے اور بھارت کے خلاف فکری و علمی محاذ پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر سعادت حنیف ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی، باہمی اعتماد اور عوامی شعور کی بیداری بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جھوٹی مہم اور پروپیگنڈے کا مقابلہ سچائی، علم اور قومی بیانیے سے کیا جائے گا۔ ڈاکٹر سعادت ڈارنے طلبہ کی ریلی میں بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان نسل کا شعوری بیداری کی جانب مثبت قدم ہے، جو آنے والے وقت میں ملک و ملت کی قیادت کے لیے تیار ہو رہی ہے۔ریلی میں شریک طلبہ نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ طلبہ نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کے جنگی عزائم، انسانی حقوق کی پامالیوں اور آبی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.