ملتان،نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

منگل 29 اپریل 2025 17:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سیتل ماڑی پھاٹک پر نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو سیتل ماڑی پھاٹک سے کال مو صول ہوئی تھی کہ ایک شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوا دی گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئےٹرین کے ساتھ ٹکرایا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کارر وائی کے بعد لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔