ایئر پورٹ خودکش بم دھماکے میں دہشتگردوں کی فنڈنگ کے مقدمے میں ملزم بلال کی درخواست ضمانت منظور

منگل 29 اپریل 2025 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ خودکش بم دھماکے میں دہشتگردوں کی فنڈنگ اور سہولت کاری کے مقدمے میں ملوث ملزم بلال کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا،منگل کوسندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ خودکش بم دھماکے میں دہشتگردوں کی فنڈنگ اور سہولت کاری کے مقدمے میں ملوث ملزم بلال کی درخواست ضمانت کا مختصر فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم بلال کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم بلال کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کیخلاف دہشتگردوں کی فنڈنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا ہے۔ ملزمان نے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری کے لئے رقم کی ادائیگی میں سہولت کاری کی تھی۔ ملزم بلال نجی بینک کا ملازم ہے۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب اور رحمان گل مفرور ہیں۔