جوناگڑھی عوام ہرمشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،نواب علی مرتضیٰ خان

منگل 29 اپریل 2025 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)نواب علی مرتضیٰ خان نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پرتشویش کا اظہارکیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے پہلگام میں سیاحوں پرہونے والے حملوں کاالزام پاکستان پرلگانا افسوس ناک ہے۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ کوبنیادبناکرجنگ کی باتیں کرنانہایت افسوس ناک ہے ،جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے،بات چیت سے بڑے بڑے مسئلے حل ہوجاتے ہیں،بھارت اورپاکستان کے عوام فطری طورپرپُرامن لوگ ہیں جوجنگ نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

نواب علی مرتضیٰ خان جی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی طرح جوناگڑھ بھی ایک متنازعہ اورتصفیہ طلب مسئلہ ہے جسے ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں بات چیت سے حل کرناچاہتے ہیں۔انہوںنے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان اوربھارت کی کشیدگی کوختم کروانے میں اپنا کرداراداکریں ۔انہوںنے کہاکہ ہم ہرمشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںہم جوناگڑھ کے لاکھوں افرادپاکستان میں آبادہیں وہ ہرطرح سے پاکستان کی حمایت کرتے ہیں ۔