سرگودھا پولیس کی کارروائی، 15 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 18:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) تھانہ ساجد شہید پولیس سرگودھا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی اور موٹرسائیکل چوری کے 15 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 1 عدد گاڑی،9 عدد موٹر سائیکلیں اور1 عدد رکشہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں عمر دراز اور لیاقت نامی ملزمان شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :