جی سی یو کے سابق طلبہ کی خواتین کے حقوق اور پولیس کی خدمات پر فلم کی نمائش

منگل 29 اپریل 2025 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے فلم اسٹڈی سرکل نے ’’چِیلار‘‘نامی شارٹ فلم کی نمائش کی جسے جی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے سابق طلبہ مناہل اور عمار نے بنایا۔

(جاری ہے)

فلم کی سکریننگ کی تقریب میں جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چودھری اور ریجنل پولیس آفیسر (آرپی اور) شیخوپورہ اور اولڈ رائینز یونین کے صدر اطہر اسماعیل امجد نے شرکت کی۔یہ فلم خواتین کے حقوق کے تحفظ پر پنجاب پولیس کے کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چودھری نے فلموں اور ڈاکیومنٹریز کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر ذور دیا۔اطہر اسماعیل امجد نے طلبہ اور فلم اسٹڈی سرکل کی کوششوں کو سراہا۔