گزیٹیڈ افسران کے آئین میں ترمیم،50فیصد سینئرز الیکشن سے باہر

گواز الیکشن میں بڑے بڑے برج الٹ گئے،کراچی کے 6 اضلاع میں بلا مقابلہ باڈی منتخب

منگل 29 اپریل 2025 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)محکمہ تعلیم میں سرکاری افسران کی تنظیم گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن( گواز) کے آئین میں الیکشن سے قبل ترمیم کر کے سندھ کے 50فیصد سے زاید سینئرز افسران کیالیکشن میں حصہ لینے کا راستہ بند کر دیا گیا،آئین میں ترمین کے ذریعے جن افسران کی ریٹائرمنٹ میں 3سال سے کم کا عرصہ باقی تھا انہیں الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد کراچی کے 6اضلاع میں گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن(گواز)کی باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی جبکہ ضلع ملیر میں 11مئی کو علم دوست پینل اور لطیفی پینل میں سخت مقابلہ ہو گا ۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزیٹڈ آ فیسرز کے اگلے دور کیلئے الیکشن کیلئے شیڈول جاری کیا گیا تھا لیکن الیکشن کے عمل کو بھی خفیہ رکھا گیا تھا اورعام رکن کو اس کی اطلاع نہ مل سکی گواز کے سینئر سابق ذمہ داروں نے بتایا کہ گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کیآئین میں الیکشن سے قبل ترمیم کی گئی اس تبدیلی کے مطابق اگر کسی ممبر کی مدت ملازمت 3 سال سے ایک دن بھی کم ہے تو وہ کسی بھی عہدے کا اہل نہیں ہو سکتا اس قوانین کے ذریعے نئے بھرتی ہو کر آ نے والے گزیٹیڈ افسران کوکامیابی کا مکمل راستہ فراہم کیا گی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کورنگی میں اس پر کئی بار احتجاج بھی ہوا لیکن شنوائی نہ ہوئی کراچی ریجن کے پانچ اضلاع میں ہونیوالے الیکشن میں نئے قوانین کی ترمیم کے زریعے بلا مقابلہ باڈی منتخب ہو گئی مگر ضلع ملیر میں گیارہ مئی کو علم دوست پینل اور لطیفی پینل کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔