سی سی آئی اجلاس میں واضح ہوگیا کہ کینالوں کی منظوری کس وقت کیسے دی گئی،سعدیہ جاوید

منگل 29 اپریل 2025 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاویدنے کہا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں واضح ہوگیا کہ کینالوں کی منظوری کس وقت کیسے دی گئی،پی ٹی آئی ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنما کو صدر آصف زرداری فوبیا ہے‘عمر ایوب عوام کو گمراہ کرنے کا کام بند کریں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاویدنے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کے اجلاس میں واضح ہوگیا کہ کینالوں کی منظوری کس وقت کیسے دی گئی،پی ٹی آئی ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنما کو صدر آصف زرداری فوبیا ہے۔

ترجمان سندھ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں یہ منصوبہ ختم کرنے کی تجویز دی ، عمر ایوب عوام کو گمراہ کرنے کا کام بند کریں ، متنازع کینال منصوبہ ختم ہوچکا ہے، سعدیہ جاویدنے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیاسی بصیرت سے متنازع کینال منصوبہ ختم کروایا ، ترجمان سندھ حکومت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہوتے ہوئے کوئی سندھ کا پانی پر ڈاکا نہیں مار سکتا ۔