فیصل آباد ، شہر اور گردونوا ح میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

منگل 29 اپریل 2025 23:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)شہر اور گردونوا ح میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 90سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے،آن لا ئن کے مطا قب سول لائن کے علاقہ ٹھنڈی کھوئی روڈ پر ریاض احمد سی6ہزار و فون، ٹھنڈی کھوئی مسجد کے قریب رمضان سے موٹر سائیکل،22ہزار و فون، سیف آباد کے قریب محمد عثمان سی43ہزار و فون، رشید آباد کے عابد حسین سی10ہزار، لیپ ٹاپ وفون، گلشن حیات کالونی کے قریب عبدالرحمن سے 10ہزار و فون، جھنگ روڈ سیف آباد کے سجاد اقبال کے گھر سے پونے دو لاکھ کے زیورات نقدی وفون،شہباز ٹائون کے قریب رانا اویس سے موٹر سائیکل، عید گاہ روڈ پر ڈاکٹر وقار سے جھپٹا مار کر فون، کشمیر روڈ پر زبیر سے 21ہزار و فون، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب شیراز سے موٹر سائیکل نقدی و فون، سلطان ٹائون کے طاہر کے حویلی سے لاکھوں کا سامان چوری، زنیر ٹائون کے عرفان کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، نور پور کے قریب شفقت طاہرہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا‘ بولیدی جھگی کے قریب عمر منیر سے 56ہزار و فون، ملت چوک میں یاسر سے نقدی وفون، پنجگرائیں روڈ پر فرحان لیاقت سے لیپ ٹاپ نقدی وفون، منصور آباد میں ناظم علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، کشمیر پل کینال روڈ پر سمیر خان سے 12ہزار و فون، کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب ندیم سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 202ر ب گٹی سکول کے قریب زکریا کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ لی، فیڈمک میں علی شان کی فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چور لے اُڑے، ایڈن گارڈن کے عبدالرزاق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، 236ر ب کے قریب نعیم اصغر سے 3لاکھ روپے موٹر سائیکل چھین لی، 80گ ب کے بلال اشرف کے اڑھائی لاکھ و فون، 243ر ب کے اصغر علی کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں چوری، 249ر ب کے عمران کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 77ر ب کے مجاہد یٰسین سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، 66ج ب کے قریب منیر احمد سے نقدی و فون، 659گ ب کے قیصر سے نقدی و فون، نوابانوالہ چھتری والا چوک کے قریب محسن سے نقدی و فون، مظفر کالونی گلی نمبر35کے رحمت علی سے موٹر سائیکل‘ نقدی چھین لی،215ر ب کے حسنین علی سی34ہزار وبیگ،214ر ب کے عالم شیر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی لوٹ لی، رسالے والا روڈ پر منظور احمد سے موٹر سائیکل، 215ر ب کے قریب الیاس سی25ہزار و فون، سرفراز کالونی کے قریب محمد عمر سے 5ہزار و فون، اویس نگر کے شہر یار سے 10ہزار و فون،بٹالہ کالونی کے علاقہ صدیق چوک کے قریب عبدالمجید سے ڈیڑھ لاکھ،پالک چوک کے قریب یشوع مسیح سی60ہزار و فون،120گ ب کے دلاور سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، 123گ ب کے محمد علی سی8ہزار و فون،61گ ب کے اعظم کے گھر کا صفایا کر دیا، 121گ ب کے نصیر سے نقدی و فون، جھامرہ روڈ پر حمزہ سی49ہزار وفون، 266ر ب کی رخسانہ بی بی سے پرس، 77ر ب کے مدثر کی دکان سے پونے دو لاکھ کا سامان چوری، 193ر ب کے ذیشان سے 70ہزار وفون، 77 ر ب کے احمد علی سے جھپٹا مار کر فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے فاروق کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی قیمتی سامان چوری، ماموں کانجن بنگلہ روڈ پر مجاہد علی سے نقدی و فون، 470گ ب کے شفیق سے 10ہزار و فون،46گ ب کے راشد کے ڈیرہ سے سامان چوری دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء الائیڈ ہسپتال سے قاسم علی، ضلع کچہری سے فرحان علی، رحیم ٹائون گلی نمبر 1کے غلام فرید،گلبرگ روڈ پر شہباز، جناح کالونی کے عرفان، گجر بستی سے شہروز، رسول پورہ کے جنید،7ج ب کے عبدالرحمن،منصور آباد کے حافظ محمد آصف، مدینہ ٹائون ٹریٹ بیکری کے باہر ساجد، سمندری روڈ سے عمر امین ،نواز شریف پارک سے محمد رمضان، مدنی مسجد سمن آباد کے تنویر حسین، قصبہ تاندلیانوالہ کے راشد علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔