ضلع وسطی تیموریہ پولیس اسٹیشن کی حدود سے مزید 5 افراد گرفتار

کچرا چننے کے غیر قانونی کاروبارمیں ملوث گروہ کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل جاری

منگل 29 اپریل 2025 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں تیموریہ پولیس اسٹیشن نارتھ ناظم آباد میں پولیس نی5 افراد کو گرفتارکیا۔کچرا چننے کے غیر قانونی کاروبارمیں ملوث گروہ کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ کچرا پھیلانے،ڈسٹ بن اور کھلے کچرے میں آگ لگا کر ماحول خراب کرنے، اور ڈسٹ بن چوری کرنے والوں کے خلاف سیکشن 144 کے تحت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس ڈبلیوایم بی کے افسران کی نشاندہی پر تیموریہ تھانے کی پولیس نے 5 افرادگرفتار کئے جن کا تعلق کچرا چننے اورکچرے کے غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ سے ہے۔ انکے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہیں،جبکہ نشاندہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کمپنی کے اہلکاروں کی نشاندہی پر علاقہ پولیس نے سیکشن 144 کے تحت قانونی کاروائی کی۔

یہ افراد سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ شہر گندا کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں اور کچرا نالے یا کھلی جگہ پھینک دیتے ہیں جس سے شہر کی صفائی مسلسل متاثر ہورہی ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے متعلقہ افسران سے کہا کہ مزید ایسے گروہ کی نشاندہی کریں اورانکے خلاف سیکشن 144 کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی ایف آئی آر درج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا جائے گا اورانکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :