ڈیفنس اور بفرزون میں فائرنگ، 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی

فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس

منگل 29 اپریل 2025 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)شہر قائد کے علاقے ڈیفنس اور بفرزون میں فائرنگ کے واقعات میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے PNS شفا اسپتال پیر بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ محمد خلیل ولد اللہ دتہ کے نام سے کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ایک اور واقعہ میں تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر 16/A گھر میں پراسرار فائرنگ سے 5 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔زخمی ہونے والی بچی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والء بچی کی شناخت سالہ 5 گل صبحہ دختر محمد یوس کے نام سے کی گئی۔علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔