کراچی: کام کے دوران کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق

منگل 29 اپریل 2025 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاون روٹ ڈی گیارہ بس اسٹاپ کے قریب گھر میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ نوید کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا جبکہ واقعہ گھر کے اندر کام کے دورن بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔